قسمت کا چکر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - قسمت کی خرابی، بد بختی، بداقبالی، زمانے کی گردش، تقدیر کا بگاڑ، ادبار۔ بھلا اے آسماں دشمن سے اپنے کون ملتا ہے تری گردش میں شامل کیوں مری قسمت کا چکر ہو ( ١٩١٩ء، درشہوار، بیخود، ٨٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسمت' کے ساتھ 'کا' بطور حرف اضافت لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم مستعمل ہے ١٨٩٥ء میں "دیوان راسخ دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر